نیشنل

مہاراشٹرا کے کولہاپور میں مسجد اور درگاہ میں توڑ پھوڑ _ بیرسٹر اویسی کا شدید ردعمل

ممبئی _ 15 جولائی( اردولیکس ڈیسک) مہاراشٹر کے کولہا پور علاقے میں ہندوتوا ہجوم نے ایک مسجد اور درگاہ میں توڑ پھوڑ کی۔ جے شری رام کا نعرہ لگاتے ہوئے، شرپسندوں نے سمبھاجی راجی چھترپتی غیر مجاز تعمیرات ہٹاؤ مہم کے دوران گاجا پور گاؤں کی مسجد اور درگا پر حملہ کردیا۔

 

کولہاپور  کے وشال گڑھ میں شرپسندوں نے ایک درگا اور مسجد کو نقصان پہنچایا ہے یہ واقعہ اتوار کو پیش آیا جہاں شرپسندوں نے درگاہ ملک ریحان پاشا رحمتہ اللہ اور اس کی مسجد میں گھس کر توڑ پھوڑ کی ۔ شر انگیزی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے شرپسندوں نے مسجد اور درگاہ پر حملہ کرتے ہوئے جئے شری رام کے نعرے بھی لگائے۔

 

اس واقعہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر منظر عام پر آئی جس میں ایک بڑی تعداد کچھ زعفرانی شالیں پہن کر مسجد کو نقصان پہنچاتے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔ بیرسٹر اسدالدین اویسی صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمين و رکن اپرلیمینٹ حیدرآباد نے اس واقعہ کی شدید مذمت کی صدر مجلس نے اپنے سوشل میڈیا پلٹ فرام X پر ایک پوسٹ میں مہاراشٹرا کے چیف منسٹر ایکناتھ شندے اور  ڈپٹی چیف منسٹر دیوندر فدناؤس کو کہا کہ 6 دسمبر جاری ہے ایکناتھ شندے اور دیویندر فڈنویس آپ کی حکومت میں ایک مسجد پر ہجوم نے حملہ کیا، یہ قانون کی حکمرانی پر حملہ ہے

 

لیکن آپ کی حکومت کو کوئی فکر نہیں ہے۔ مہاراشٹر کے مسلمانوں کو بیلٹ کے ذریعے جواب دینا چاہیے جو انھیں سرپرستی اور حمایت دیتے ہیں۔‌صدر مجلس نے کہا کہ ان جماعتوں کی خاموشی کو یاد رکھیں جو یہ دعویٰ کر رہی ہیں کہ انھوں نے "اخلاقی جیت” حاصل کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button