نیشنل
صدر جمہوریہ سے مودی اور امیت شاہ کی اندرون چند گھنٹے علیحدہ ملاقات

منئی دہلی: رکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے اتوار کی شام صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے خصوصی ملاقات کی۔ وہ راشٹرپتی بھون پہنچ کر صدر سے علیحدہ طور پر ملے۔ اس ملاقات کی تصدیق راشٹرپتی بھون کے ذرائع نے کی ہے۔اسی دن دوپہر میں
وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی صدر جمہوریہ سے ملاقات کی تھی۔ چند گھنٹوں کے وقفے میں ملک کے دو اعلیٰ رہنماؤں کی صدر سے علیحدہ ملاقاتوں نے سیاسی حلقوں میں اہمیت اختیار کر لی ہے اگرچہ ان ملاقاتوں کی اصل وجوہات فی الحال
سامنے نہیں آئیں۔اس وقت پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس جاری ہے جو 21 جولائی سے شروع ہوا تھا اور 12 اگست تک جاری رہے گا اور حال ہی میں ’آپریشن سندور‘ پر دونوں ایوانوں میں تفصیلی بحث ہو چکی ہے۔