نیشنل

وقف ترمیمی بل کے خلاف ملک گیر سطح پر مسلمانوں کے احتجاج کے بعد مودی حکومت پریشان! مرکزی وزیر اقلیتی امور کرن ریجیجو نے جاری کیا ویڈیو

ملک بھر میں بعد نماز جمعہ کروڑوں مسلمانوں کی جانب سے وقف ترمیمی بل کے خلاف منظم کئے گئے گاؤں گاؤں شہر شہر احتجاج کے بعد ایسا لگتا ہے کہ مودی حکومت وقف ترمیمی بل کی منظوری کے بعد پریشانی میں پڑ گئی ہے

 

ملک بھر کے مسلمانوں کے احتجاج کے ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا اور مختلف پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں آنے کے بعد مرکزی وزیر اقلیتی  کرن ریجیجو نے ایک ویڈیو پیعام جاری کرتے ہوئے مسلمانوں کو سمجھانے کی کوشش کی ۔

 

اپنے ویڈیو میں مرکزی وزیر نے کہا ہے کہ کچھ لوگ مسلمانوں کو وقف (ترمیمی) ایکٹ کے بارے میں گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ جن لوگوں کے ذاتی مفادات ہیں، وہ اس ایکٹ پر تنقید کر رہے ہیں، حالانکہ یہ عام مسلمانوں کی بھلائی کے لیے ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button