نیشنل
مودی کی اسرائیل کے وزیر اعظم کو مبارکباد

نئی دہلی: وزیرِ اعظم نریندر مودی نے اسرائیل کے وزیرِ اعظم نیتن یاہو کو اُن کی سالگرہ پر مبارکباد دی ہے اور دیوالی کی مبارکباد دینے کیلئے اُن کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں مودی نے پھر کہا کہ آنے والے برسوں میں بھارت اور اسرائیل کی کلیدی شراکت داری فروغ پاتی رہے گی۔



