نریندر مودی ہر خاندان کو ایک کار دیں گے۔ سوشل میڈیا پر فرضی ویڈیو وائرل

نئی دہلی (نامہ نگار): سوشل میڈیا پر "onlinehelp_37” نامی انسٹاگرام پروفائل کے کئی ویڈیوز وائرل ہو رہے ہیں جن میں وزیراعظم نریندر مودی کو یہ کہتے ہوئے دکھایا جا رہا ہے کہ تمام خاندانوں کو ایک کار مفت دی جائے گی۔
PIBFactCheck کے مطابق یہ ویڈیوز مصنوعی ذہانت (AI) کے ذریعے بنائے گئے جھوٹے ویڈیوز ہیں۔ وزیراعظم نریندر مودی نے ایسی کسی بھی نوعیت کی کوئی اعلان نہیں کی ہے۔
عوام سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ ایسے فریب دہ مواد سے بچیں اور اس قسم کے ویڈیوز کو آگے نہ بڑھائیں۔ مرکزی حکومت کی عوامی فلاحی اسکیموں کے بارے میں اصل معلومات کے لیے ویب سائٹ [myscheme.gov.in](http://myscheme.gov.in) پر وزٹ کریں۔
اگر آپ کو مرکزی حکومت سے متعلق کسی بھی مشکوک ویڈیو یا معلومات کا سامنا ہو تو انہیں @PIBFactCheck کو بھیجیں ہم آپ تک درست معلومات پہنچائیں گے۔
**📲** واٹس ایپ – +91 8799711259
**📧** ای میل – [factcheck@pib.gov.in](mailto:factch
eck@pib.gov.in)



