نیشنل
بس حادثے میں ماں اور بیٹے کی جل کر موت
حیدرآباد سے بنگلور جا رہی ویموری کاویری ٹرایول بس میں بنگلور کے رہائشی فیل مین بیبی (64) اور ان کا بیٹا کیشوَر کمار (41) جل کر ہلاک ہو گئے۔ یہ دونوں دیوالی کی مناسبت سے سنگاریڈی ضلع کے پٹن چیرو کرشی ڈیفنس کالونی میں رہنے والی بہن پدم پریا اور بھائی رامو کے گھر آئے تھے اور جمعرات کی رات واپس روانہ ہوئے تھے۔
حادثہ جمعہ کی صبح پیش آیا جب بس کو اچانک آگ لگ گئی۔ بس میں کل 41 مسافر سوار تھے، جن میں سے 20 ہلاک ہوگئے۔ پولیس اور فائر بریگیڈ کے اہلکار موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا
پولیس حکام نے تصدیق کی ہے کہ ماں اور بیٹے کی موت شدید جلنے کے باعث ہوئی۔
حیدرآباد – بنگلورو بس حادثہ ؛ 41 مسافروں میں محمد خضر بھی شامل



