نیشنل

ماں، شیر خوار بیٹی کو فریج میں رکھ کر بھول گئی

نئی دہلی: اُتر پردیش کے ضلع مرادآباد میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ منظرِ عام پر آیا ہے جہاں زچگی کے بعد شدید ذہنی دباؤ (Postpartum Psychosis) کا شکار ایک خاتون نے اپنی نوزائیدہ بچی کو فریج میں رکھ دیا اور بھول گئی۔

 

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ جمعہ کی رات اس وقت پیش آیا جب خاتون نے بچی کو سلانے کے بعد اسے فریج (ریفرجریٹر) میں رکھ دیا۔ کچھ دیر بعد بچی کے ہچکیاں لیتے ہوئے رونے کی آواز سن کر ارکان خاندان نے گھر میں تلاش شروع کی لیکن بچی کہیں نظر نہ آئی۔

 

 

آخرکار جب ریفریجریٹر کھولا گیا تو بچی بے ہوشی کی حالت میں پائی گئی جس پر فوری طور پر اُسے قریبی ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بچی کو بروقت طبی امداد دی گئی ہے اور اب اُس کی حالت خطرے سے باہر ہے جس پر تمام نے راحت کی سانس لی۔

 

اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کیس درج کر لیا ہے اور تفتیش شروع کر دی ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ خاتون زچگی کے بعد ذہنی دباؤ اور نفسیاتی مسائل کا شکار تھی۔ اسے علاج کے لیے ہاسپٹل منتقل کر دیا گیا ہے۔

 

پولیس اور ڈاکٹروں نے اہلِ خانہ کو زچگی کے بعد خواتین کی ذہنی صحت کے حوالے سے ضروری احتیاطی تدابیر اور آگاہی فراہم کی ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button