بیٹی سے لو میارج۔ ساس نے داماد کا اغوا کرلیا

حیدرآباد: آندھرا پردیش کے تينالی شہر میں ایک نوجوان کے اغوا نے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ تفصیلات کے مطابق منیکنٹھا نامی نوجوان نے دو سال قبل وِنُوکونڈہ کی ایک لڑکی سے محبت کی شادی کی تھی۔ تاہم لڑکی کی ماں
وجیالکشمی کو یہ رشتہ ہرگز قبول نہیں تھا۔بتایا گیا ہے کہ وجیالکشمی نے کئی بار جوڑے کو اپنے گھر آنے کی دعوت دی لیکن ساس کے رویہ کی وجہ سے وہ دونوں نہیں گئے۔ اس ناراضگی کے نتیجے میں ہفتہ کی آدھی رات وجیالکشمی چار
دیگر افراد کے ساتھ منیکنٹھا کے تينالی واقع گھر پہنچی اُس پر حملہ کیا اور اسے زبردستی گاڑی میں ڈال کر اغوا کر لیا۔اس واقعے کی اطلاع منیکنٹھا کے ایک دوست نے تينالی پولیس کو دی۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک اور
کانسٹیبل کے ساتھ تلاشی مہم شروع کی۔ گاڑی کا پیچھا کرتے ہوئے پولیس نے چبرولو منڈل کے چیکورو علاقے میں پانچوں ملزمین کو گرفتار کر لیا۔تمام افراد کو تينالی
تھرڈ ٹاؤن پولیس اسٹیشن منتقل کر کے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔



