انٹر نیشنل

امریکہ میں کہر کی وجہ سے بھیانک حادثہ۔ 158 کاریں ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں 7 ہلاک۔ ویڈیو دیکھیں

نئی دہلی: امریکہ کی (لوزیانا) ریاست میں پیر کو کہر کی وجہ سے دلخراش سڑک حادثہ پیش آیا۔ اس واقعہ میں سات افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ حادثہ انٹر اسٹیٹ-55 ہائی وے پر پیش آیا۔

 

تیز رفتاری سے158 سے زائد گاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں پھر آگ بھڑک اٹھی۔ نیو اورلینز کے قریب پونٹ فورلین کے قریب جائے حادثہ پر کاروں اور بھاری گاڑیوں کو اس شدید نقصان پہنچا۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کا تصادم تقریباً 30 منٹ تک جاری رہا۔

 

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ایک کار پل کے اوپر سے پانی میں بھی گر گئی تاہم ایسا لگتا ہے کہ ڈرائیور بحفاظت بچ جانے میں کامیاب ہو گیا ہے۔ حادثہ کے بعد ڈرائیوروں نے ہائی وے پر آکر مدد کے لیے آوازیں دینی شروع کردی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button