نیشنل

منا بھائی ایم بی بی ایس گرفتار۔ نقلی گائناکولوجسٹ نے 50 سرجریاں کیں

نئی دہلی: آسام کے شری بھومی ضلع سے تعلق رکھنے والا پولوک ملاکر جعلی سرٹیفکیٹس کے ذریعے خود کو ڈاکٹر ظاہر کرتا رہا۔ اس نے سلچر کے دو خانگی ہاسپٹلس میں گائناکولوجسٹ کے طور پر کام کرتے ہوئے 50 سے زائد سرجریاں کیں۔

 

 

اس کی مشتبہ حرکات پر کچھ لوگوں نے پولیس کو شکایت کی جس کے بعد تحقیقات میں حقیقت سامنے آئی۔ جب وہ سلچر کے ایک ہاسپٹل میں سرجری کر رہا تھا پولیس نے اس ‘منا بھائی ایم بی بی ایس’ کو گرفتار کر لیا۔

 

 

پولیس کے مطابق یہ نقلی ڈاکٹرگزشتہ دس سال سے انسانی جانوں سے کھلواڑ کررہا تھا۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button