مرشد آباد میں 6 دسمبر کو بابری سے موسوم مسجد کا سنگ بنیاد رکھنے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی کا اعلان – بی جے پی کا شدید ردعمل
کولکتہ – مغربی بنگال میں حکمران جماعت ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی حمیداللہ کبیر نے ایک متنازعہ بیان دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ بابری مسجد کی ’’سنگِ بنیاد‘‘ 6 دسمبر کو مغربی بنگال کے ضلع مرشدآباد کے بیلڈانگا میں رکھی جائے گی۔ یہ تاریخ بابری مسجد کی شہادت کی 33ویں برسی کے طور پر بھی منائی جاتی ہے۔
انہوں نے خبر رساں ایجنسی اے این آئی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس تقریب میں کئی مسلم قائدین شرکت کریں گے۔ ان کے مطابق ’’ہم 6 دسمبر کو بیلڈانگا، ضلع مرشدآباد میں بابری مسجد کی سنگِ بنیاد رکھیں گے۔ اس منصوبے کی تکمیل میں تین سال لگیں گے اور مختلف مسلم قایدین اس پروگرام میں شریک ہوں گے۔‘‘
حمیداللہ کبیر کے اس بیان کے بعد بی جے پی نے سخت ردِعمل ظاہر کیا ہے اور الزام لگایا ہے کہ ترنمول کانگریس اسمبلی انتخابات سے قبل مذہبی جذبات کو سیاسی فائدے کے لیے استعمال کر رہی ہے۔ بی جے پی کی جانب سے کہا گیا کہ حکمراں جماعت مذہبی شناخت کو ہتھیار بنا کر عوام کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔



