سیول سروسز 2025 میں مسلم نوجوانوں کی شاندار کامیابی — 53 امیدوار کامیاب، 4 ٹاپ 100 میں شامل

یونین پبلک سروس کمیشن کی جانب سے سیول سروسز امتحان 2025 کے نتائج جمعہ 6 مارچ کو جاری کئے گئے، جن میں کل 958 امیدوار کامیاب قرار پائے۔ اس فہرست میں 53 مسلم امیدواروں نے بھی نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔
ٹاپ 100 میں چار مسلم امیدواروں نے جگہ بنائی ہے جن میں اے آر راجہ موہ الدین (7 واں رینک)، افرا شمس انصاری (24 واں رینک)، نبیہ پرویز (29 واں رینک) اور حسن خان (95 واں رینک) شامل ہیں۔
گزشتہ سال کے مقابلے اس بار مسلم امیدواروں کی کامیابی میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ سال 2024 کے امتحان میں صرف 26 مسلم امیدوار کامیاب ہوئے تھے، جبکہ اس سال یہ تعداد بڑھ کر 53 ہوگئی ہے۔
کامیاب ہونے والے مسلم امیدواروں میں عرفہ عثمانی، خان سائمہ سراج احمد، وسیم الرحمٰن، صوفیہ صدیقی، توصیف احمد گنائی، منتشا، اسد عقیل، محمد اشتیاق الرحمن، محمد اشمل شاہ، شاہدہ بیگم، شاداب علی خان، محمد سویلح، شعیب، نازیہ پروین، شیخ محمد حبیب الدین، شیخ محمد نشات، منہاج شکیل، گلفیزہ، ہاشمی محمد عمر، شاروخ خان، اسنا انور، منیب افضل پرہ، عظیم احمد، سائیستہ پروین، نور عالم، محمد عرفان کیام کھانی، محسینہ بانو، غلام مایا دین، دانش ربانی خان، محمد نیاب انجم، محمد ابوذر انصاری، انسا خان، عبدالسفیان، فیروز فاطمہ، محمد ہاشم، محمد سہیل، توصیف اللہ خان، کوہ صفا، ثنا عظمیٰ، ریشما، یاسر احمد بھٹی، غلام حیدر، محمد شیزین، محمد اعجاز الرحمن، اظہر آصف خان، محمد سرفراز چودھری، عبداللہ آفرید، محمد شاہد رضا خان اور عرفان احمد لون شامل ہیں۔
ان امیدواروں کی کامیابی کو تعلیمی حلقوں میں خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے۔


