نیشنل

بھوکے کتوں کو کھلارہی تھی کھانا۔مندر کے باہر گوشت ڈالنے کا خاتون پر الزام

نئی دہلی: ریاست اترپردیش میں مندر کے پاس بھوکے کتوں کو گوشت ڈالنے والی خاتون پر دانستہ طورپر مندر کے سامنے گوشت ڈالنے کا الزام لگا یا گیا۔ یہ واقعہ لکھنو کے شام بازار کھالہ علاقے میں پیش آیا۔

 

خاتون کے خلاف مقامی افراد نے ہنگامہ کیا اور ملزمہ کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا، پولیس نے اس معاملہ میں خاتون کے خلاف مقدمہ درج کر کے سے حراست میں لے لیا اور مصروف تحقیقات ہے۔ پولس پورے معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ مقامی افراد کا الزام ہے کہ نوراتری کے دوران جان بوجھ کر ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

 

خاتون کی شناخت علیزہ کے طورپر کی گئی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ انھوں نے بھوکے کتوں کو کھانا کھلانے کے مقصد سے گوشت کے ٹکڑے ڈالے تھے۔ پولیس کے مطابق خاتون جانوروں سے محبت کرتی ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button