نیشنل

اور جب مسلم خاتون پولیس عہدیدار نے جئے شری رام کا نعرہ لگایا ۔۔۔۔۔۔۔جانئے وجہ کیا تھی

مسلمان خاتون پولیس عہدیدار اور سینئر وکیل کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ، دونوں نے ‘جے شری رام’ کے نعرے لگائے

 

مدھیہ پردیش کے گوالیار میں ایک غیر معمولی واقعہ پیش آیا جہاں ہائی کورٹ کے سینئر وکیل انل مشرا اور ایک مسلمان خاتون پولیس عہدیدار حنا خان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔ وکیل انل مشرا نے خاتون افسر پر الزام عائد کیا کہ وہ سناتن مخالف ہیں اور اس موقع پر ‘جے شری رام’ کے نعرے لگائے۔

 

دلچسپ بات یہ ہے کہ مسلمان پولیس افسر حنا خان نے بھی جواباً ‘جے شری رام’ کے نعرے بلند کیے اور کہا کہ اگر نعرے لگانے سے انہیں دباؤ محسوس ہوتا ہے تو یہ وکیل کی غلط فہمی ہے، وہ اپنی ڈیوٹی پوری ایمانداری سے انجام دے رہی ہیں۔

 

یہ واقعہ گوالیار کے ایک ہنومان مندر کے قریب پیش آیا جہاں رامائن پارایان کے لیے وکیل اور ہندو سماجی کارکنوں نے ٹینٹ اور دیگر انتظامات کیے۔ نعرے بازی اور تلخ جملوں کی یہ ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button