نیشنل

ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ کی نریندرمودی نے کی مذمت

نئی دہلی۔ وزیراعظم نریندر مودی نے امریکہ کے سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ پر جان لیوا حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

 

انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا میں اپنے دوست سابق صدر ٹرمپ پر حملے کے بارے میں انتہائی فکر مند ہوں اور واقعہ کی شدید مذمت کرتا ہوں، انہوں نے کہا کہ سیاست اور جمہوریت میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں ہے نریندر مودی نے آگے لکھا کہ میں ان کی عاجلانہ صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں

 

ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ہماری دعائیں اس واقعہ میں مرنے والوں کے خاندانوں زخمیوں اور امریکی عوام کے ساتھ ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button