ہندوستان میں لاک ڈاؤن لگانے پر نریندر مودی کا بڑا بیان

نئی دہلی: مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے باعث ملک میں لاک ڈاؤن نافذ کیے جانے کی خبروں کو وزیر اعظم نریندر مودی نے مسترد کر دیا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ لاک ڈاؤن لگانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ جمعہ کے روز وزیر اعظم مودی نے ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور لیفٹیننٹ گورنرز کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی ورچوئل اجلاس منعقد کیا جس میں ایل پی جی، پٹرول اور کھاد کی قلت کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔
اس موقع پر انہوں نے تجارتی استحکام اور توانائی کی سلامتی کے حوالے سے اہم ہدایات بھی دیں اور اپیل کی کہ "ٹیم انڈیا” کے طور پر کام کرتے ہوئے اس مشکل وقت پر قابو پایا جائے۔مغربی ایشیا میں گزشتہ چار ہفتوں سے جاری جنگ کے اثرات کے تناظر میں
وزیر اعظم نریندر مودی نے پہلی بار ملک کی موجودہ صورتحال پر وزرائے اعلیٰ اور لیفٹیننٹ گورنرز کے ساتھ ورچوئل میٹنگ کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کورونا کے دور کی طرح مرکز اور ریاستی حکومتیں مل کر
"ٹیم انڈیا” کے طور پر کام کرتے ہوئے اس مشکل صورتحال سے نمٹ سکتی ہیں۔



