نیشنل

ہندوستان میں یکساں سیول کوڈ پر نریندرمودی کا اہم بیان

نئی دہلی: وزیرِ اعظم نریندر مودی نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے اہم ایجنڈوں جیسے یکساں سول کوڈ (UCC) اور "ایک ملک، ایک چناو” کو نافذ کرنے کی سمت میں تیزی سے پیش رفت ہو رہی ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ اس پر بات چیت جاری ہے اور مثبت پیش رفت بھی نظر آ رہی ہے۔ وہ بی جے پی کے 47ویں یومِ تاسیس کے موقع پر منعقدہ ایک اجلاس میں ورچوئل طور پر خطاب کر رہے تھے۔وزیرِ اعظم مودی نے یاد دلایا کہ قانون ساز اداروں میں خواتین کے لیے ریزرویشن کا معاملہ

 

بی جے پی نے 1994 میں ہی اٹھایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت خواتین کو 33 فیصد ریزرویشن دینے کے لیے پرعزم ہے۔ مودی نے یقین دہانی کرائی کہ 2029 میں ہونے والے لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات میں یہ ریزرویشن نافذ کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کانگریس کے دورِ حکومت میں

 

ایمرجنسی اور اپوزیشن پر حملوں جیسے کئی جبر کا بی جے پی کارکنوں نے سامنا کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کارکنوں کا حوصلہ بڑھانے کے لیے کئی نکات بیان کیے۔انہوں نے کہا”ہمارا پروگرام تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ یکساں سول کوڈ اور بیک وقت انتخابات پر سنجیدگی سے بات چیت جاری ہے اور اچھی پیش رفت دکھائی دے رہی ہے۔

 

ملک کو ترقی یافتہ بنانے کے لیے بی جے پی پرعزم ہے۔ ہم نے برطانوی دور کے قوانین کو ختم کیا ہے اور نئی پارلیمنٹ کی عمارت تعمیر کی ہے۔ جنرل کیٹیگری میں 10 فیصد ریزرویشن، ٹرپل طلاق کا خاتمہ، شہریت ترمیمی قانون، اور ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر جیسے اقدامات کیے گئے ہیں۔”انہوں نے مزید کہا کہ

 

بہت سے لوگ آرٹیکل 370 کو ختم کرنا ناممکن سمجھتے تھے لیکن ہم نے اسے ختم کر کے دکھایا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اتحاد عوام اور قوم کے مفاد میں کام کر رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button