نیشنل

نریندر مودی کا دورہ اسرائیل

نئی دہلی ۔ وزیر اعظم نریندر مودی 25 اور 26 فروری کو دو روزہ سرکاری دورے پر اسرائیل روانہ ہو رہے ہیں، جہاں بھارت اور اسرائیل کے درمیان دفاعی اور اسٹریٹجک تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اہم بات چیت متوقع ہے۔

 

اس دورے کو دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے سکیورٹی تعلقات کے تناظر میں نہایت اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق اس موقع پر سکیورٹی تعاون سے متعلق مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے جا سکتے ہیں، قابل ذکر بات یہ ہے کہ فوری طور پر کسی بڑے دفاعی معاہدے کا اعلان متوقع نہیں ہے

 

کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اشتراک پہلے ہی فعال ہے۔ اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ آئندہ برسوں میں مشترکہ دفاعی تعاون کی مالیت تقریباً 10 ارب ڈالر تک پہنچ سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button