نیشنل

جموں کشمیر اسمبلی انتخابات میں نیشنل کانفرنس اور کانگریس اتحاد کی زبردست کامیابی _ فائنل نتائج جاری

نئی دہلی _ 8 اکٹوبر ( اردولیکس ڈیسک) جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس اور کانگریس  اتحاد نے اسمبلی انتخابات میں شاندار  مظاہرہ کرتے ہوئے اکثریت حاصل کی ہے۔ جموں و کشمیر کی 90 رکنی اسمبلی کے انتخابی نتائج  میں این سی کو 42، بی جے پی کو 29، کانگریس کو 06، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کو 03، جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس، مارکسی کمیونسٹ پارٹی اور عام آدمی پارٹی کو ایک ایک سیٹ ملی ہے جبکہ 7 سیٹوں پر آزاد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے۔ ریاست میں حکومت بنانے کے لیے 46 کا ہندسہ درکار ہے۔ این سی اور کانگریس کے اتحاد کو کل 48 سیٹیں ملی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button