نیشنل

نیٹ یو جی NEET-UG امتحان پرچہ لیک۔ مرکز نے سی بی آئی تحقیقات کا حکم دے دیا

نئی دہلی: پیپر لیک کے تناظر میں ملک گیر سطح پر احتجاج کو دیکھتے ہوئے مرکزی حکومت نے نیٹ یو جی امتحان سے متعلق ایک اہم فیصلہ کیا ہے۔ سی بی آئی کو اس معاملے کی جامع تحقیقات کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ وزارت تعلیم نے جامع تحقیقات کیلئے سی بی آئی کو نیٹ یوجی امتحان 2024 میں مبینہ بے قاعدگیوں کا معاملہ سونپا ہے۔

 

سی بی آئی تحقیقات کے فیصلے سے چند گھنٹے قبل مرکزی حکومت نے نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی – این ٹی اے کے ڈائریکٹر جنرل سبودھ کمار سنگھ کے خلاف کاروائی کی۔ ان کی جگہہ انڈیا ٹریڈ پروموشن آرگنائزیشن کے چیئرمین ریٹائرڈ آئی اے ایس آفیسر پردیپ سنگھ کرولا کو این ٹی اے کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔ ایک بیان میں وزارت نے کہا ہے کہ حکومت، امتحانات کے تقدس کو یقینی بنانے اور طلبا کے مفادات کا تحفظ کرنے کے تئیں پُرعزم ہے۔

 

وزارت نے اعادہ کیا ہے کہ اگر کوئی بھی فرد یا تنظیم بے ضابطگیوں میں ملوث پائی گئی تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button