نیشنل

قانون اندھا نہیں ہے ، عدالتوں میں موجود انصاف کی مورتی کی آنکھوں سے ہٹا دی گئی پٹی

نئی دہلی_17 اکتوبر ( اردولیکس ڈیسک)سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی ہدایت پر عدالتوں میں موجود ‘انصاف کی دیوی’ کی مورتی میں کچھ اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں، جو کہ ایک واضح پیغام کی عکاسی کرتی ہیں۔ حالانکہ، سوشل میڈیا پر ان تبدیلیوں پر بعض اعتراضات بھی سامنے آئے ہیں۔

 

پہلے عدالتی کمروں میں جو انصاف کی دیوی کی مورتی نظر آتی تھی، اب وہ ویسی نہیں رہے گی۔ مورتی کی آنکھوں پر بندھی پٹی ہٹا دی گئی ہے اور اس کے ایک ہاتھ میں موجود تلوار کی جگہ اب آئین کی کتاب دے دی گئی ہے۔ اس نئی مورتی کے ذریعے غالباً یہ پیغام دینے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ قانون اندھا نہیں ہے۔

 

پہلے، لوگ اس مورتی کا حوالہ دیتے ہوئے کہتے تھے کہ قانون اندھا ہوتا ہے۔ حالانکہ، آنکھوں پر بندھی پٹی کا اصل مطلب یہ تھا کہ عدالتیں چہرہ دیکھ کر نہیں بلکہ سب کے ساتھ مساوی انصاف کرتی ہیں۔ اب اس مورتی کے ایک ہاتھ میں حسبِ سابق ترازو موجود ہے، لیکن دوسرے ہاتھ میں تلوار کی جگہ آئین کی کتاب دینے کا مقصد یہ ہے کہ قانون کے مطابق ہر ملزم کے خلاف کارروائی جائے گی

متعلقہ خبریں

Back to top button