نیشنل

پاکستان کیلئے جاسوسی 8 ریاستوں میں این آئی اے کے دھاوے

نئی دہلی: قومی تحقیقاتی ایجنسی نے پاکستان سے جڑے جاسوسی کے ایک کیس میں 8 ریاستوں میں 15 مقامات پر تلاشی کی کارروائیاں انجام دیں۔ ایک بیان میں NIA نے کہا ہے کہ دلّی، ممبئی،

 

اترپردیش، ہریانہ، راجستھان، چھتیس گڑھ، آسام اور مغربی بنگال میں پاکستان کی انٹیلی جنس کے کارِندوں کے ساتھ جڑے مشتبہ افراد کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے گئے۔ تلاشی کی کارروائی کے دوران

 

بہت سے الیکٹرانک گیجٹس اور حساس مالیاتی دستاویزات کے ساتھ دیگر قابلِ اعتراض سامان ضبط کیے گئے۔ NIA کی تحقیقات کے مطابق مشتبہ افراد کا پاکستانی کارِندوں کے ساتھ رابطہ تھا اور وہ بھارت میں جاسوسی کی سرگرمیاں انجام دینے کے لیے ایک وسیلے کے طور پر کام کر رہے تھے۔

 

NIA نے ایک ملزم شخص کی گرفتاری کے بعد کیس درج کیا تھا، جو 2023 سے پاکستان انٹیلی جنس کے کارِندوں کو حساس معلومات فراہم کر رہا تھا اور قومی سلامتی سے متعلق اہم معلومات افشاں کرنے

 

کے بدلے میں بھارت میں اُسے مختلف وسیلوں سے فنڈز حاصل ہوئے تھے۔ اس کیس کے سلسلے میں مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button