نیشنل

بم دھماکوں کی سازش رچنے کے الزام میں گرفتار سراج اور سمیر کا کیس این آئی اے کے حوالے

آندھراپردیش کے وجیانگرم میں پیش آئے دہشت گردانہ سازش کیس کی تحقیقات اب نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کو سونپنے کی تیاری مکمل ہو چکی ہے۔

 

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس معاملے میں وجیانگرم سے تعلق رکھنے والے سراج، حیدرآباد کے سمیر اور ورنگل کے معیدالدین کو حراست میں لے کر ابتدائی پوچھ تاچھ کی گئی۔

 

جس میں انکشاف ہوا کہ یہ دونوں تلگو ریاستوں کے ساتھ ساتھ چنئی، ممبئی اور دہلی میں بم دھماکوں کی سازش رچی تھی مزید گہرائی سے تفتیش کے لئے این آئی اے نے مرکزی وزارت داخلہ سے اجازت حاصل کر لی ہے

 

تاکہ کیس باقاعدہ ان کے حوالے کیا جا سکے۔ وجیانگرم ٹو ٹاؤن پولیس جلد ہی کیس سے متعلق تمام شواہد اور تفصیلات این آئی اے کو سونپنے والی ہے۔

 

وجیانگرم پولیس نے اس کیس میں تعزیراتِ ہند کی دفعات 113، 147، 148، 149 اور 154 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ فی الحال ملزمین سراج اور سمیر وشاکھا سنٹرل جیل میں قید ہیں، جبکہ این آئی اے ان کے پس منظر اور ممکنہ نیٹ ورک کے حوالے سے مزید تفتیش کرے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button