نیشنل

کرناٹک میں خوفناک سڑک حادثہ 9 افراد ہلاک

بنگلورو _ 16 اکتوبر ( اردولیکس) کرناٹک کے ہاسن ضلع میں پیش آئے ایک خوفناک سڑک حادثہ میں 9 افراد ہلاک ہوگئے۔یہ حادثہ ذرائع نے تین گاڑیوں کے آپس میں تصادم کے نتیجے میں پیش آیا۔مرنے والوں میں 4 بچے بھی شامل ہیں  اور 10 دیگر زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق  ہفتہ کی رات تقریباً 11 بجے ہاسن ضلع میں دودھ کے ٹینکر، کرناٹک اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (KSRTC) کی بس اور ایک ٹیمپو ٹریولر کے درمیان حادثہ پیش آیا۔

 

ہلاک ہونے والے تمام افراد ٹیمپو ٹریولر میں سفر کر رہے تھے جسے بس اور دودھ کے ٹینکر نے کچل دیا۔ ذرائع نے بتایا کہ ٹیمپو ٹریولر میں سوار 6کی موقع پر ہی موت ہو گئی، 3 نے ہاسپٹل لے جاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ دیا۔مرنے والوں کی شناخت نہیں ہو سکی ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button