نیشنل

نِتِن نبین بی جے پی کے قومی صدر بلا مقابلہ منتخب، کل حلف برداری

بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر کے عہدے کے لیے نِتِن نبین بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔ نِتِن نبین کے حق میں 37 سیٹوں سے نامزدگیاں داخل کی گئیں،

 

جبکہ ان کے مقابلے میں کوئی اور نامزدگی موصول نہ ہونے کے باعث ان کا انتخاب متفقہ طور پر طے پا گیا۔فی الحال پارٹی کے ورکنگ صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے نِتِن نبین کل صبح 11 بجے بی جے پی کے قومی صدر کے عہدے کا حلف لیں گے۔

 

اس تقریب میں وزیر اعظم نریندر مودی سمیت پارٹی کے سرکردہ رہنما شریک ہوں گے۔آج صبح دہلی میں واقع بی جے پی کے مرکزی دفتر میں نامزدگیوں کا عمل شروع ہوا، جس کے دوران نِتِن نبین کی نامزدگی کے موقع پر مرکزی وزراء امیت شاہ، راج ناتھ سنگھ، جے پی نڈّا، نِتِن گڈکری اور دیگر سینئر قائدین موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button