نیشنل

ایک ہی طیارہ میں نتیش کمار اور تیجسوی یادو کا سفر۔ نتیش کس کے ساتھ؟ قیاس آرائیوں کا بازار گرم

نئی دہلی ۔ آر جے ڈی قائد تیجسوی یادو نے کہا ہے کہ مودی فیکٹر ختم ہو گیا ہے، ہم انڈیا اتحاد حکومت بنانے کی کوشش کرنے دہلی جا رہے ہیں۔ انہوں نے پٹنہ سے دہلی کے لیے روانہ ہونے سے قبل میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے یہ بات کہی

 

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا نتیش کمار بھی اسی طیارے سے دہلی جا رہے ہیں تو انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ نتیش کمار بھی اسی طیارے میں دہلی جا رہے ہیں۔ اس دوران سوشل میڈیا پر ایک ہی طیارے میں سامنے کی نشست پر نتیش کمار اور پیچھے کی نشست پر تیجسوی یادو کے ایک ہی ساتھ سفر کا ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جس کے بعد یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ نتیش کمار کس کے ساتھ ہوں گے۔

 

اسی دوران آج این‌ڈی اے نے تشکیل حکومت کے لیے اتحادی جماعتوں کا اجلاس دہلی میت طلب کیا ہے وہیں دوسری جانب انڈیا اتحاد نے بھی اپنی اتحادی جماعتوں کے ساتھ اجلاس طلب کیا ہے۔ واضح رہے کہ اس وقت این ڈی اے کو اقتدار کے حصول کے لیے نتیش کمار اور چندرا بابو نائیڈو کی مدد ضروری ہے کیونکہ بی جے پی اپنے طور پر تنہا تشکل حکومت نہیں کر سکتی۔

 

واضح رہے کہ بی جے پی کے خلاف قومی سطح پر انڈیا اتحاد کی تشکیل میں نتیش کمار کا اہم رول رہا ہے بعد ازاں انہوں نے انڈیا میں شمولیت اختیار کی تھی۔

Adb1

متعلقہ خبریں

Back to top button