نتیش کمار کا خاتون ڈاکٹر کا نقاب کھینچنا شرمناک، مولانا سجاد نعمانی کی مسلمانوں سے احتجاج درج کروانے کی اپیل
بہار کے چیف منسٹر نتیش کمار کی جانب سے ایک مسلم خاتون ڈاکٹر کے نقاب کو کھینچنے کے واقعے پر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے سینئر رکن اور معروف عالم مولانا سجاد نعمانی نے سخت بیان دیا ہے۔
مولانا نعمانی نے چیف منسٹر نتیش کمار کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں ذہنی مریض قرار دیا۔ انہوں نے جنتا دل یونائیٹڈ کے مسلم قائدین سے بھی اپیل کی کہ وہ نتیش کمار کو پارٹی سے باہر نکال دیں۔مولانا نے ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ “یہ اس ملک کی بدقسمتی ہے کہ جو لوگ ذہنی مریض ہیں، دماغی طور پر بیمار ہیں،
انہیں ایک اہم ریاست کے چیف منسٹر کا منصب دے دیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر طالبان اپنے ملک میں عورتوں کے لیے کسی لباس کو لازمی قرار دیتے ہیں تو آپ اور ہم اس کی مخالفت کرتے ہیں، لیکن ہمارے ملک میں ایک چیف منسٹر عورت کو اس کی مرضی کا لباس پہننے کی اجازت نہیں دیتا۔



