ریٹائرمنٹ عمر میں اضافہ نہیں کیا گیا، 65 سال کی خبر بے بنیاد: مرکزی حکومت
مرکزی حکومت نے واضح کیا ہے کہ سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر کو 65 سال تک بڑھانے کے بارے میں جو خبریں سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع پر گردش کر رہی ہیں، وہ بالکل بے بنیاد ہیں۔
مرکزی حکومت نے ایسی کوئی نئی پالیسی یا فیصلہ جاری نہیں کیا ہے جس کے تحت ریٹائرمنٹ کی عمر میں اضافہ کیا جائے۔ اس سلسلے میں پی آئی بی فیکٹ چیک (PIB Fact Check) نے ایک پوسٹ جاری کرتے ہوئے واضح کیا کہ ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے یا اس میں کسی تبدیلی کا کوئی اعلان حکومت نے نہیں کیا۔ عوام سے کہا گیا کہ اس طرح کی خبروں پر یقین کرنے سے پہلے سرکاری یا مستند ذرائع سے تصدیق کر لیں۔
واضح رہے کہ ماضی میں بھی مرکزی وزیر برائے عملہ و اصلاحات، جتیندر سنگھ نے کہا تھا کہ ملازمین کی ریٹائرمنٹ عمر میں تبدیلی سے متعلق کوئی تجویز حکومت کے زیر غور نہیں ہے۔ حالیہ دنوں اس معاملے پر ایک بار پھر غلط معلومات پھیلنے پر پی آئی بی فیکٹ چیک نے تازہ وضاحت پیش کی ہے۔
فی الحال مرکزی سرکاری ملازمین 60 سال کی عمر مکمل ہونے کے بعد ریٹائر ہوتے ہیں۔



