تلنگانہ

آرٹی سی کا ایک اور اہم فیصلہ۔ فیملی 24 اور ٹی 6 ٹکٹس بند

حیدرآباد: گریٹرحیدرآباد میں خواتین مسافرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر تلنگانہ آرٹی سی نے ایک اہم فیصلہ لیا ہے۔

 

کارپوریشن نے گریٹر حیدرآباد کے حدود میں جاری کئے جانے والے فیملی 24 اور ٹی 6 ٹکٹس برخواست کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آرٹی سی کے ایم ڈی سجنار نے ٹوئٹر پیغام میں یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہا کہ مہا لکشمی اسکیم کے تحت خواتین کو مفت سفر کی سہولت کی فراہمی کی وجہ سے مسافرین کی آمد و رفت میں اضافہ ہوا ہے۔

 

ساتھ ہی بس کنڈکٹرس کو ان ٹکٹس کی اجرائی میں بھی مشکلات کا سامنا ہے اسی کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فیملی 24 اور ٹی 6 ٹکٹس یکم جنوری 2024 سے مکمل طورپر بند کردیئے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button