نیشنل

فلم اداکار سونو سود کے خلاف نا قابل ضمانت وارنٹ جاری

ممبئی ۔ مشہور اداکار سونو سود کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ دھوکہ دہی کے کیس میں گواہی دینے کے لیے نہ پہنچنے پر پنجاب کے لدھیانہ کی عدالت نے یہ وارنٹ جاری کیا۔ ممبئی کے اندھیری ویسٹ کے اوشیورہ پولیس اسٹیشن کو لدھیانہ کے جوڈیشل میجسٹریٹ رمنپریت کور نے وارنٹ جاری کیا ہے۔

 

عدالت کے احکامات میں کہا گیا کہ سونو سود کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔ لدھیانہ کے وکیل راجیش کھنہ نے عدالت میں کیس دائر کیا کہ ان سے موہت شرما نامی شخص نے 10 لاکھ روپے کی دھوکہ دہی کی۔ انہوں نے کہا کہ اس شخص نے "ریزیکا کوائن” کے نام سے ان کے ساتھ سرمایہ کاری کی تھی۔ اس کیس میں وکیل نے سونو سود کو گواہ کے طور پر پیش کیا۔

 

اس کے بعد عدالت نے سونو سود کے خلاف ناقابل ضمانت گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا۔ "سونو سود کو متعدد بار سمن بھیجے گئے لیکن وہ حاضر عدالت نہیں ہوئے۔ عدالت نے کہا کہ فوری طور پر انہیں گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے” اس کیس کی اگلے سماعت 10 فروری کو ہوگی۔

 

واضح رہے کہ تلگو کے ساتھ ساتھ بالی وڈ میں بھی سونو سود نے اپنی اداکاری سے پہچان بنائی ہے۔ کووڈ کے دوران انھوں نے اپنی فلاحی خدمات سے بہت سے لوگوں کی مدد کی تھی۔ جہاں تک فلموں کا تعلق ہے حالیہ دنوں میں انہوں نے خود ہدایت کاری میں "فتح” فلم بنائی جسے مثبت ردعمل حاصل ہوا۔ یہ فلم سائبر مافیا کی کہانی پر مبنی ہے اور اس میں جیکولین فرنانڈیز اور وجے راج نے اہم کردار ادا کیے ہیں۔

 

یہ فلم زی اسٹوڈیوس اور شکتی ساگر پروڈکشنس کے تحت مشترکہ طور پر تیار کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button