نیشنل
پاکستان کے شدت پسندوں کے ساتھ مبینہ روابط کے الزام میں نور محمد گرفتار

آندھراپردیش کے سری ستیہ سائی ضلع کے دھرماورم میں آئی بی اور پولیس نے مشترکہ تلاشی مہم چلائی۔ اس دوران کوٹہ کالونی کے رہنے والے نور محمد کو حراست میں لیا گیا۔
مقامی پولیس کے ساتھ آئی بی افسران نے اس کے مکان کی تلاشی لی اور وہاں سے مشتبہ سامان ضبط کیا.اطلاعات کے مطابق نور محمد پاکستان کو فون کالز کر رہا تھا اور وہاں کے شدت پسندوں سے آن لائن چیٹنگ میں بھی مصروف تھا۔
اس سلسلے میں آئی بی افسران اسے پوچھ تاچھ کے لیے لے گئے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ ملزم دھرماورم مارکیٹ کے ایک چائے کے اسٹال پر کام کرتا تھا۔