اب کتے بھی محفوظ نہیں۔ دہلی میں شرمناک واقعہ

نئی دہلی۔ دہلی کے ضلع شاہدرہ کے کیلاش نگر علاقے سے پولیس نے ایک شخص کو متعدد آوارہ کتوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم کی شناخت نوشاد کے طور پر کی گئی ہے جو ایک جانوروں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی رضا کارانہ تنظیم کے لیے سپلائر کے طور پر کام کر رہا تھا۔
پولیس کے مطابق نوشاد کے خلاف ایک جانوروں کا تحفظ کرنے والی تنظیم کی جانب سے باقاعدہ شکایت درج کرائی گئی جس کے بعد کارروائی کرتے ہوئے اسے حراست میں لیا گیا۔
اس واقعے سے متعلق ایک چونکا دینے والا ویڈیو بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم X (سابقہ ٹوئٹر) پر وائرل ہوا ہے جس میں نوشاد کو عوام کی جانب سے پکڑ کر زدوکوب کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
جانوروں کے حقوق کے کارکن نے اس ویڈیو کو دہلی پولیس، چیف منسٹر ریکھا گپتا، لیفٹیننٹ گورنر کے دفتر اور دیگر سیاسی شخصیات کو ٹیگ کرتے ہوئے شیئر کیا جس کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کی۔
دہلی پولیس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے اور جانوروں کے تحفظ سے متعلق قوانین کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔