نیشنل
اوبولاپورم مائننگ کیس، گالی جناردھن ریڈی کو 7 سال قید

نئی دہلی/حیدرآباد: اوبولاپورم مائننگ کیس میں 15 سال کی طویل عدالتی کارروائی کے بعد نامپلی سی بی آئی عدالت نے اپنا حتمی فیصلہ سناتے ہوئے پانچ افراد کو قصوروار جبکہ دو کو بری قرار دیا۔
عدالت نے اس کیس کے کلیدی ملزم سابق وزیر گالی جناردھن ریڈی، بی وی سرینواس ریڈی، مفاز علی خان اور اس وقت کے محکمہ کانکنی کے ڈائریکٹر وی ڈی راج گوپال کو مجرم قرار دیتے ہوئے ہر ایک کو 7 سال قید کی سزا سنائی۔ ان سب پر 10 ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ اوبولاپورم مائننگ کمپنی کو بھی 2 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
اس کیس میں اس وقت کی وزیر معدنیات سبیتا اندرا ریڈی اور سابق سکریٹری برائے صنعت کرپانندن کو عدالت نے بری کر دیا جس سے انہیں بڑی راحت ملی ہے۔