نیشنل

اوڈیشہ میں مسافر طیارہ حادثہ کا شکار – راؤرکیلا–بھونیشور جانے والا طیارہ گر کر تباہ

نئی دہلی _ ریاست اوڈیشہ میں ہفتہ کے روز انڈیا ون ایئر کی ایک پرواز کو حادثہ پیش آیا۔ عہدیداروں کے مطابق راؤرکیلا سے بھونیشور جانے والا نو نشستوں پر مشتمل طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، تاہم حادثے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی۔

 

میڈیا اطلاعات کے مطابق طیارے میں مجموعی طور پر 7 افراد سوار تھے، جن میں 6 مسافر اور ایک پائلٹ شامل تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ طیارہ راؤرکیلا سے تقریباً 10 سے 15 کلومیٹر کے فاصلے پر زمین بوس ہوا۔

 

حادثے کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ محکمے حرکت میں آگئے۔ ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور زخمی مسافروں کو طبی علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سیاحتی محکمہ کی ایک ٹیم بھی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے بھونیشور سے روانہ ہونے والی ہے۔

 

حکام نے طیارہ حادثے کی وجوہات اور حالات کا پتہ لگانے کے لیے باضابطہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی حادثے کی اصل وجہ سے متعلق سرکاری تصدیق ممکن ہو سکے گی۔

 

ادھر انتظامیہ اور متعلقہ ادارے ہائی الرٹ پر ہیں، جبکہ مقامی حکام کی جانب سے سیکورٹی اور امدادی انتظامات کئے جا رہے ہیں۔ اس حادثے کے بعد علاقے میں تشویش کی فضا پائی جاتی ہے اور عوام مزید تفصیلات کے منتظر ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button