تلنگانہ

تلنگانہ میں آج اور کل شدید بارش

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ میں منگل اور چہارشنبہ کے دن کئی اضلاع میں موسلا دھار بارشیں ہونے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات نے یہ پیش قیاسی کی ہے۔

 

بھدرا دری کتہ گوڑم، جئے شنکر بھوپال پلی، محبوب آباد، مُلُوگو، ورنگل اضلاع میں شدید بارش ہو گی جبکہ دیگر اضلاع میں گرج چمک اور تیز ہواؤں (30-40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے) کے ساتھ ہلکی سے معتدل بارش متوقع ہے۔

 

دوسری طرف گزشتہ پانچ دنوں سے بارش میں کمی آنے کی وجہ سے ریاست بھر میں درجہ حرارت میں معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے جبکہ اس صبح سے موسم سرد ہوچکا ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button