نیشنل

واٹس ایپ اور انسٹاگرام پر بندوقوں کی فروخت۔ اترپردیش میں ٹولی گرفتار

نئی دہلی: ریاست  اترپردیش کے مظفر نگر میں پولیس نے واٹس ایپ اور انسٹا گرام پر پستول فروخت کرنے والے غیر قانونی اسلحہ گینگ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ککرولی تھانہ علاقہ میں انکاؤنٹر کے بعد 7  ملزمین کو گرفتار کیا گیا۔ ملزمین کے

 

 

قبضہ سے پولیس نے 14 پستول، کارتوس اور ایک موٹر سائیکل برآمد کی ہے۔ یہ گروہ آن لائن ادائیگیاں پیمنٹ لے کر 5000 روپے میں پستول فروخت کرتا تھا۔ ایس ایس پی نے بتایا کہ ملزمین کے پاس سے اب تک 132 ہتھیار برآمد ہوئے ہیں۔مظفر

 

 

نگر ضلع پولیس نے بتایا کہ ہتھیاروں کے غیر قانونی  کاروبار میں ملوث 7 جرائم پیشہ کو گرفتار کرکے ایک بڑے نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا گیا ہے۔ تھانہ ککرولی کی پولیس نے ان ملزمین کو اتوار کی رات اس وقت گرفتار کیا جب وہ بہیڑہ سادات روڈ

 

 

پر غیر قانونی اسلحہ سپلائی کرنے پہنچے تھے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمین کی شناخت ابھیشیک، نکھل، نتن، وشال عرف گولی، سمیر، چنٹو اور سنجیو کے طور پر کی گئی ہے۔ ان ملزمین میں سے 3 اتراکھنڈ کے خان پور علاقے کے

 

 

رہنے والے بتائے جاتے ہیں جبکہ باقی مظفر نگر ضلع کے رہنے والے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمین میں وشال اور سمیر بی ایس سی پاس ہیں اور ’اگنی ویر‘ بھرتی کے لیے ریٹرن ٹیسٹ بھی پاس کر چکے ہیں۔ ان دونوں کے پاس سے

 

 

5-5 پستول برآمد ہوئے ہیں۔پولیس کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ گینگ غیر قانونی ہتھیاروں کی تصاویر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جیسے واٹس ایپ گروپس اور انسٹاگرام پر پوسٹ کرکے خریداروں کی تلاش کرتا تھا۔ خریدار ملنے

 

 

پر ایک پستول 5000 روپے میں ایک پستول فروخت کی جاتی تھی اور ادائیگی آن لائن ذرائع سے وصول کی جاتی تھی۔ بعد میں یہ پستول خریداروں تک پہنچا دیے جاتے تھے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button