نیشنل

پدم شری 2026 کے لئے 45 شخصیات کا انتخاب، شفیع شوق، میر حاجی بھائی اور نورالدین احمد کو اعزاز

یومِ جمہوریہ کے موقع پر مرکزی حکومت نے پدم ایوارڈز 2026 کا اعلان کیا ہے۔ مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والے 45 افراد کو باوقار پدم شری ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیا ہے جن میں معروف کشمیری  مصنف شفیع شوق کو پدم شری 2026 کے اعزاز کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

 

وہیں گجرات سے تعلق رکھنے والے میر حاجی بھائی کسم بھائی کو فن کے شعبے میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں پدم شری 2026 سے نوازا جائے گا۔

 

آسام سے تعلق رکھنے والے معروف مصور اور مجسمہ ساز نورالدین احمد کو فن کے شعبے میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں پدم شری 2026 سے نوازا جائے گا۔

۔میڈیا رپورٹس کے مطابق تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے مامڈی رام ریڈی کو یہ اعزاز حاصل ہوا ہے۔ دودھ کی پیداوار اور مویشی پروری کے شعبوں میں ان کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں حکومتِ ہند نے انہیں پدم شری سے نوازنے کا اعلان کیا ہے۔

 

اسی طرح تمل ناڈو سے تعلق رکھنے والے نٹیشن اور حیدرآباد میں واقع سی سی ایم بی میں خدمات انجام دینے والے ڈاکٹر کمارسوامی تھنگ راج کو جینیاتی تحقیق کے میدان میں نمایاں خدمات پر پدم شری ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔

: رواں سال پدم ایوارڈ حاصل کرنے والے گمنام ہیروز کی فہرست

1. انکے گوڈا

2. آرمیدا فرنانڈیز

3. بھگوان داس رائیکوار

4. بھکلیہ لادکیا ڈھِنڈا

5. برج لال بھٹ

6. بودھری تاتی

7. چرن ہیمبرم

8. چرنجی لال یادو

9. دھرمک لال چنی لال پانڈیا

10. گفردین میواتی جوگی

11. ہیلی وار

12. اندرجیت سنگھ سدھ

13. کے پاجنی ویل

14. کیلاش چندر پنت

15. کھیم راج سندریال

16. کولاککائیل دیواکی اماں جی

17. کمارسوامی تھنگ راج

18. مہندر کمار مشرا

19. میر حاجی بھائی کسم بھائی

20. موہن نگر

21. نریش چندر دیو ورما

22. نیلیش ونود چندر منڈلے والا

23. نورالدین احمد

24. اوتھوور تھیروتھانی سوامی ناتھن

25. پدما گرمت

26. پوخیلا لیکتھیپی

27. پنّیامورتی نٹیسن

28. آر کرشنن

29. رگھوپت سنگھ

30. رگھو ویر تُکارام کھیدکر

31. راجستاپتی کالی اپّا گونڈر

32. راما ریڈی مامڈی

33. رام چندر گودبولے اور سُنیتا گودبولے

34. ایس جی سوشیلامّا

35. سانگیوسانگ ایس پونگینر

36. شفیع شوق

37. شری رنگ دیوابا لاد

38. شیام سندر

39. سِمنچل پاترو

40. سریش ہناگاواڈی

41. ٹاگا رام بھیل

42. تیچی گوبِن

43. تھیرووارور بھکتاوَتھسلم

44. وشوا بندھو

45. یمنام جاترا سنگھ

 

متعلقہ خبریں

Back to top button