پہلگام حملہ: سیاحوں کو بچاتے ہوئے جان قربان کرنے والے بہادر نوجوان سید عادل حسین شاہ کو اعزاز اور نقد انعام سے نوازا گیا
یومِ جمہوریہ کے موقع پر جموں و کشمیر حکومت نے غیر معمولی جرات و بہادری کا مظاہرہ کرنے والے 56 افراد کو اعزازات سے نوازا۔ ان میں پہلگام دہشت گرد حملے کے دوران بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جان کی قربانی دینے والے سید عادل حسین شاہ بھی شامل ہیں۔
اطلاعات کے مطابق پہلگام میں دہشت گردوں کی فائرنگ کے دوران سیاح اپنی جانیں بچانے کی کوشش کر رہے تھے۔ اس خوفناک صورتحال کو دیکھ کر حارئڈر حسین نے غیر معمولی جرات کا مظاہرہ کیا اور دہشت گردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔
جب دہشت گرد سیاحوں پر حملہ آور ہوئے تو انہوں نے انہیں روکنے کی کوشش کی اور ایک دہشت گرد سے اسلحہ چھیننے کی بھی کوشش کی۔ تاہم دہشت گردوں کی فائرنگ میں وہ جانبر نہ ہو سکے اور شہید ہو گئے۔
حکومتِ جموں و کشمیر نے حسین کی جرات و بہادری کے اعتراف میں ان کے گھر والوں کو اعزاز کے ساتھ ایک لاکھ روپے نقد انعام بھی پیش کئے۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس 22 اپریل کو پیش آنے والے اس دہشت گرد حملے میں 26 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اس کے جواب میں بھارت نے ’آپریشن سندور‘ انجام دے کر بھرپور کارروائی کئے جانے کا اعلان کیا تھا۔



