نیشنل

ٹیپو سلطان سے محبت کرنے والوں کو کرناٹک سے مار کر بھگا دیا جائے: کرناٹک بی جے پی صدر نلین کمار کٹیل

بنگلور _ 15 فروری ( اردولیکس ڈیسک) کرناٹک بی جے پی کے سربراہ نلین کمار کٹیل نے اپنے ایک متنازعہ بیان میں کہا ہے کہ ٹیپو سلطان سے محبت کرنے والوں کو ریاست کرناٹک میں نہیں رہنا چاہئے  کرناٹک کے یلبرگہ میں  منعقدہ ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ان کے یہ تبصرہ ریاست میں موضوع بحث بن گیا ہے

بی جے پی کے سربراہ نلین کمار کٹیل نے لوگوں سے ٹیپو سلطان سے محبت کرنے  والوں کو کرناٹک سے نکالنے پر زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ یہاں صرف رام بھجن کرنے والے اور بھگوان ہنومان کی پوجا  کرنے والے ہی رہیں ۔ انہوں نے ٹیپو سلطان کے تمام پیروکاروں کو مار ڈالنے کا بھی پارٹی کارکنوں کو مشورہ دیا ۔ جو بھی ٹیپو سلطان کی اولاد ہے انھیں اس سرزمین سے بھگا کر جنگلوں میں بھیج دیا جائے۔ کٹیل نے کرناٹک اسمبلی انتخابات کو ٹیپو سلطان اور ساورکر کے درمیان لڑائی قرار دیا۔ کٹیل پہلے ہی یہ الزام لگایا تھا کہ کانگریس نے  غیر ضروری ٹیپو جینتی منانے کی اجازت دے کر ساورکر کی توہین کی ہے

 

نلین کمار کٹیل ایک ایسے وقت میں یہ متنازعہ بیان دیا ہے  جب مئی کے آخر میں کرناٹک اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button