نیشنل
پراویڈنٹ فنڈ سے مکمل رقم نکالنے کی اجازت

نئی دہلی: ریٹائرمنٹ فنڈ کے ادارے ای پی ایف او (EPFO) نے اپنے 7 کروڑ سے زائد اراکین کو بڑی سہولت دیتے ہوئے پراویڈنٹ فنڈ سے 100 فیصد رقم نکالنے کی اجازت دے دی ہے۔
یہ فیصلہ ای پی ایف او کے مرکزی بورڈ آف ٹرسٹیز نے وزیرِ محنت منسکھ مانڈویا کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں کیا۔وزارت محنت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ای پی ایف اسکیم کے تحت جزوی رقم نکالنے کے 13 مختلف اور پیچیدہ طریقوں کو ختم کر کے اب ایک آسان طریقہ اپنایا گیا ہے تاکہ اراکین کو سہولت ہو۔
اس نئے فیصلے کے تحت اب ملازمین اپنے پراویڈنٹ فنڈ اکاؤنٹ سے مکمل رقم نکال سکتے ہیں، جس میں اُن کا اپنا اور آجر (employer) کا جمع شدہ حصہ شامل ہوگا۔