نیشنل
پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ

حکومت ہند نے پیر کے دن ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے پٹرول اور ڈیزل دونوں پر ایکسائز (محصول) ٹیکس میں فی لیٹر 2 روپے کا اضافہ کر دیا ہے۔ پیر کی رات سے اس پر عمل اواری ہوگی۔
یہ فیصلہ ایسے وقت میں آیا ہے جب دنیا بھر میں خام تیل (کچے تیل) کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے اور ساتھ ہی امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے لگائے گئے تجارتی محصولات (ٹیکس) بھی عالمی معیشت پر اثر ڈال رہے ہیں۔
اب عوام کو پٹرول اور ڈیزل کے لیے تھوڑا زیادہ پیسہ ادا کرنا پڑے گا۔ حکومت کا کہنا ہے کہ یہ قدم معیشت کو مستحکم رکھنے اور سرکاری آمدنی بڑھانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔
مودی حکومت کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں کم یا زیادہ ہونے سے ملک پر اثر پڑ رہا ہے، اور ٹرمپ کے ٹیکسوں نے عالمی سطح پر تجارتی دباؤ بڑھا دیا ہے، جس کی وجہ سے حکومت نے یہ قدم اٹھایا ہے