پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ – نئی قیمتوں پر عمل آواری شروع

ملک بھر کے گاڑی مالکان کو مرکزی حکومت نے بڑا جھٹکا دیا ہے۔ تقریباً چار برس بعد پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے اہم فیصلہ لیا گیا ہے۔ حکومت نے اعلان کیا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اوسطاً 3 روپے فی لیٹر اضافہ کیا جا رہا ہے۔ نئی قیمتیں جمعہ کی صبح 6 بجے سے نافذ العمل ہو گئی ہیں۔
قیمتوں میں اضافے کے بعد قومی دارالحکومت نئی دہلی میں پٹرول کی فی لیٹر قیمت 97.77 روپے جبکہ ڈیزل 90.67 روپے ہو گیا ہے۔ حیدرآباد میں پٹرول کی قیمت میں 3.39 روپے اور ڈیزل میں 3.26 روپے تک اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد شہر میں پٹرول 110.89 روپے اور ڈیزل 98.96 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا۔
آندھرا پردیش میں پٹرول پر 3.29 روپے اور ڈیزل پر 3.14 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت 106.68 روپے اور ڈیزل 95.13 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ اسی طرح چنئی میں پٹرول 103.67 روپے اور ڈیزل 95.25 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا ہے۔




