نیشنل

این آئی اے کی کارروائیوں کے خلاف کڑپہ میں پی ایف آئی قائدین کا احتجاج

کڑپہ _ 20 ستمبر ( اردولیکس) آندھراپردیش کے کڑپہ شہر میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) کے قائدین نے  آر ڈی او آفس کے سامنے این آئی اے کی کارروائیوں کے خلاف احتجاج کیا۔انہوں نے این آئی اے  کی جانب سے تلگو ریاستوں میں دہشت گردوں کی تحقیقات کے نام پر مسلم افراد اور تنظیموں پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے احتجاج کیا۔ پی ایف آئی قائدین نے معصوم مسلمانوں پر سازشی حملوں کو روکنے کا مطالبہ کیا ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button