نیشنل

پہلگام حملہ دہشت گردوں کی تصاویر جاری، سیکوریٹی فورسز کی وردی پہننے اور امریکی ہتھیار کے استعمال کا انکشاف

نئی دہلی: سیکیورٹی ایجنسیوں نے جموں و کشمیر کے پہلگام میں منگل کو ہونے والے ہولناک حملے میں ملوث چار دہشت گردوں کی تصاویر جاری کی ہیں۔ اس حملے میں 26 سیاح ہلاک ہوئے تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ تمام دہشت گرد لشکرِ طیبہ سے وابستہ ہیں اور خیال کیا جا رہا ہے کہ ان میں سے کم از کم دو غیر ملکی ہیں۔

 

سیکیورٹی ایجنسیاں ان دہشت گردوں کو گرفتار کرنے اور اس خوفناک حملے کے پیچھے کی وجوہات جاننے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہیں۔پہلگام میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی تحقیقات این آئی اے نے شروع کر دی ہیں۔ سیاحوں پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی وردی پہن رکھی تھی

 

اور وہ امریکہ میں تیار کی گئی ایم 4 کاربائن اور اے کے-47 رائفلز سے مسلح تھے۔دہشت گرد تقریباً 20 منٹ تک وہاں موجود رہے بے خوف ادھر اُدھر گھومتے رہے اور اندھا دھند فائرنگ کرتے رہے۔مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ پہلگام میں حملے کی جگہ پر پہنچے اور اس سے قبل انہوں نے سری نگر میں جاں بحق ہونے

 

والوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ حکام کے مطابق شاہ نے حملے میں زندہ بچ جانے والوں اور متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی اور یقین دہانی کرائی کہ اس واقع کے مجرموں کو ہرگز بخشا نہیں جائے گا۔اسی دوران جموں و کشمیر کی حکومت نے اعلان کیا ہے

 

کہ ہر جاں بحق فرد کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے شدید زخمیوں کو 2 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 1 لاکھ روپے کی امداد دی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button