نیشنل

پنجاب کے وزیر کی خاتون کے ساتھ قابل اعتراض تصاویر وائرل

نئی دہلی: پنجاب میں عام آدمی پارٹی (AAP) سے تعلق رکھنے والے وزیر رویجوت سنگھ کی ایک خاتون کے ساتھ قریبی لمحات پر مبنی تصاویر سوشل میڈیا پر لیک ہو جانے کے بعد ریاست میں سیاسی ہنگامہ برپا ہو گیا ہے۔

 

ان تصاویر کو شرومنی اکالی دل کے قائد بکرام سنگھ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس” (سابقہ ٹوئٹر) پر پوسٹ کیا۔بکرام سنگھ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ "عام آدمی پارٹی کی حکومت میں وزیر روجوت نے

 

بہنوں کے احترام کو پامال کیا ہے۔ ریاستی حکومت کو فوری طور پر ان کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے اور انہیں وزارت سے برطرف کرنا چاہیے۔” انہوں نے اس پوسٹ میں دہلی کے

 

وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال اور پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان کو بھی ٹیگ کیا۔ان الزامات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے وزیر روجوت سنگھ نے فیس بک پر وضاحت دی کہ

 

وائرل تصاویر مصنوعی ذہانت (AI) کی مدد سے بنائی گئی ہیں اور یہ ان کی کردار کشی کی ایک سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ نہ صرف ان پر ذاتی حملہ کیا جا رہا ہے بلکہ اس خاتون کی عزت کو بھی مجروح کیا گیا ہے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ اس معاملے سے یہ بات صاف ہو جاتی ہے کہ مخالفین کو معاشرے کی خواتین کی عزت کا کوئی خیال نہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ لدھیانہ میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں عام آدمی پارٹی کی ممکنہ شکست کے خوف سے ہی مخالفین اس طرح کی غیر اخلاقی حرکتیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ

 

وہ اس معاملے میں پولیس سے شکایت درج کروا چکے ہیں اور قانونی کارروائی کریں گے۔اس تنازعے پر عام آدمی پارٹی کی پنجاب یونٹ کے صدر اَمن اروڑا وزیر

 

کے حق میں سامنے آئے اور شرومنی اکالی دل پر "گندی سیاست” کرنے کا الزام عائد کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button