نیشنل
خاتون مسافر کی طبعیت بکر گئی۔شمس آباد ایرپورٹ پر طیارہ کی ایمرجنسی لینڈنگ

File photo
حیدرآباد۔ ایک طیارہ ہفتہ کی آدھی رات کو شمس آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی۔ایئرپورٹ حکام کے مطابق انڈیگو ایئرلائنز کی پرواز نمبر 6E-6341 دہلی سے رات 9:40 بجے چنئی کے لیے روانہ ہوئی تھی۔
اس پرواز میں سفر کر رہی چنئی سے تعلق رکھنے والی خاتون جیہ پردا طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے بے چینی محسوس کرنے لگیں۔ایئرلائن کے عملے نے فوری طور پر یہ بات پائلٹ کے علم میں لائی۔
پائلٹ نے فوراً شمس آباد ایئر ٹریفک کنٹرول (ATC) حکام کو اطلاع دی۔جب ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت دی گئی تو رات 11:30 بجے طیارے کو شمس آباد ایئرپورٹ پر اتار کر مسافر خاتون کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔
بعد ازاں اتوار کی صبح سویرے طیارہ دوبارہ چنئی کے لیے روانہ ہوا۔