نیشنل

مسلم اکثریتی ممالک نے بھی تین طلاق پر پابندی لگا رکھی ہے _ مصر نے 90 سال پہلے لگائی پابندی : وزیراعظم مودی

بھوپال _ وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ جو لوگ تین طلاق کی وکالت کرتے ہیں وہ ووٹ بینک کے بھوکے لوگ ہیں اور وہ مسلم خواتین کے ساتھ ناانصافی کررہے ہیں. تین طلاق پورے خاندان کو تباہ کر دیتی ہے۔ مسلم اکثریتی ممالک نے بھی تین طلاق پر پابندی لگا رکھی ہے۔ حال ہی میں، میں مصر میں تھا. انہوں نے تقریباً 80-90 سال پہلے تین طلاق کو ختم کر دیا تھا۔

 

وزیراعظم نریندر مودی آج مدھیہ پردیش کے بھوپال سے ورچوئل طریقہ سے ملک بھر کے 10 لاکھ بی جے پی کے کارکنوں سے خطاب کیا۔ بی جے پی کی جانب سے منعقدہ ” میرا بوتھ ، سب سے مضبوط ” پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ایک طرف وزیراعظم نریندر مودی نے اپوزیشن جماعتوں بالخصوص کانگریس کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ تو دوسری طرف انھوں نے تین طلاق، یکساں سیول کوڈ اور دیگر امور پر بھی روشنی ڈالی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button