نیشنل
سعودی مفتیِ اعظم کے انتقال پر وزیراعظم نریندر مودی کا اظہارِ تعزیت

وزیراعظم نریندر مودی نے سعودی عرب کے عظیم مفتی شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ بن محمد آل الشیخ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ’’میں مملکت سعودی عرب اور اس کے عوام کے ساتھ اس غم کی گھڑی میں دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعاگو ہوں۔‘‘
واضح رہے کہ شیخ عبدالعزیز آل الشیخ کا گزشتہ روز انتقال ہوگیا ۔ وہ سعودی عرب کے سب سے بڑے دینی منصب پر فائز تھے اور بطور مفتیِ اعظم کئی دہائیوں تک امتِ مسلمہ کی رہنمائی کرتے رہے۔
وہ مذہبی و فقہی مسائل پر اپنے موقف اور فتاویٰ کی وجہ سے نہ صرف مملکت سعودی عرب بلکہ دنیا بھر میں قدر کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے۔ ان کے انتقال سے اسلامی دنیا ایک جید عالم اور معتبر مذہبی رہنما سے محروم ہوگئی ہے
۔