تلنگانہ

تلنگانہ کے 22 خادم الحجاج کا قرعہ اندازی کے ذریعہ انتخاب _ تفصیلی فہرست دیکھیں

حیدرآباد۔/29فروری، ( اردولیکس) حج 2024 کیلئے تلنگانہ سے 22 خادم الحجاج کا  انتخاب  قرعہ اندازی کے ذریعے عمل میں آیا ۔ سکریٹری اقلیتی بہبود سید عمر جلیل کی موجودگی میں سہ پہر 3 بجے دفتر حج کمیٹی نامپلی میں قرعہ اندازی کی گئی ۔ ایگزیکیٹو آفیسر تلنگانہ حج کمیٹی شیخ لیاقت حسین کے مطابق جملہ 180 درخواستیں موصول ہوئی تھیں جن میں سے 25 کو مسترد کردیا گیا۔ 155 درخواستوں میں سے 22 کا انتخاب عمل میں لایا گیا ہے ۔ حج کمیٹی اور وقف بورڈ سے فی کس 2 ملازمین خادم الحجاج کے طور پر روانہ کئے جائیں گے

 

متعلقہ خبریں

Back to top button