خاتون پولیس کانسٹبل اور اس کے عاشق کو شوہر نے رنگے ہاتھوں پکڑلیا۔ اترپردیش میں واقعہ

نئی دہلی: ایک لیڈی کانسٹیبل کے اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ رومانس کرتے ہوئے اس کے شوہر نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ اس نے اپنی بیوی کو ایک اور شخص کے ساتھ اپنے ہی گھر میں پکڑ کر اس پر حملہ کیا۔
اتر پردیش میں پیش آنے والے اس واقعے کی تفصیلات کچھ اس طرح ہیں۔ خوشی نگر ضلع کے کاسیا قصبے میں ایک شخص اتر پردیش پولیس میں کانسٹیبل کے طور پر کام کرتا ہے۔ اس کی بیوی بھی کانسٹیبل بتائی گئی ہے۔ یہ جوڑا قصبے میں ایک کرائے کے کمرے میں رہتا ہے۔ دونوں الگ الگ پولیس اسٹیشنس میں ڈیوٹی انجام دیتے ہیں۔
تاہم اتوار کی صبح 8 بجے شوہر ڈیوٹی سے گھر واپس آیا۔ کمرے میں اپنی بیوی کو اس کے بوائے فرینڈ کے ساتھ تنہائی میں دیکھ کر وہ حیران رہ گیا۔ شوہر کی آمد کو دیکھتے ہی بیوی نے فوراً اپنے بوائے فرینڈ کو کمرے میں بند کر کے دروازہ مقفل کر دیا۔ اس پر شوہر نے بھی باہر سے کمرے کو تالا لگا کر پولیس کو شکایت کی۔ شوہر کے فون پر پولیس وہاں پہنچی اور بڑی مشکل سے دروازہ کھولا۔
دروازہ کھلتے ہی شوہر نے بیوی کے بوائے فرینڈ پر حملہ کر دیا۔ پولیس نے تینوں کو اسٹیشن منتقل کیا اور شوہر کی شکایت پر مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ بوائے فرینڈ بھی ایک اور اسٹیشن میں کانسٹیبل ہے۔ شوہر نے الزام لگایا کہ جب وہ ڈیوٹی پر ہوتا ہے اس کی بیوی اپنے بوائے فرینڈ کو گھر بلاتی ہے۔
اس نے یہ بھی کہا کہ وہ اب اس کے ساتھ نہیں رہ سکتا اور اسے ڈر ہے کہ وہ اسے مار ڈالے گی۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔’